ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو : لیجسلیٹیو کاونسل کے لئے جگدیش شٹر، بوس راجو، کامکنور ہونگے کانگریسی امیدوار

بنگلورو : لیجسلیٹیو کاونسل کے لئے جگدیش شٹر، بوس راجو، کامکنور ہونگے کانگریسی امیدوار

Tue, 20 Jun 2023 17:43:29    S.O. News Service

بنگلورو، 20 / جون (ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کاونسل کی رکنیت کے لئے کانگریس نے اپنے تین امیدواروں کے نام کو قطعیت دی ہے جس کے بعد سمجھا جا رہا ہے کہ اسمبلی میں بھاری اکثریت رکھنے والی کانگریس پارٹی کے لئے ان تینوں امیدواروں کو بلا مقابلہ کاونسل کا رکن (ایم ایل سی) بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
    
کاونسل انتخاب کے لئے امیدواری داخل کرنے کے آخری دن کانگریس نے جن تین امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے ان میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے سابق چیف منسٹر جگدیش شٹر ، این ایس بوس راجو اور تیمنّپا کامکنور شامل ہیں۔ 
    
خیال رہے کہ ودھان سبھا سے ودھان پریشد کے لئے منتخب ہوئے بی جے پی کے بابو چنچنسور، آر شنکر اور لکشمن ساودی نے اسمبلی انتخابات میں اترنے کے لئے ودھان پریشد سے استعفیٰ دیا تھا ۔ ان تینوں میں سے چنچنسور اور لکشمن ساودی نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا مگر چنچنسور کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا ۔ ویسے جگدیش شٹر نے بھی کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Share: